15 اگست 2017 - 13:14
جامعہ المنتظر لاہور اور جامعہ الکوثر اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریبات + تصاویر

وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں ہمارے بزرگوں اور اسلاف نے علیحدہ وطن، بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا۔ اس نعمت کی قدر کرنا ہم پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان، نظریہ پاکستان کا مرہون منت ہے، اس کے تقاضوں پر عمل اب بھی ضروری ہے، جس کا بہترین طریقہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور سماجی انصاف کی فراہمی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام 70 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات کا وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں انعقاد کیا گیا۔ جہاں علماء کرام اور طلبا نے وطن عزیز کی شکل میں عظیم نعمت خداوندی پر رب ذوالجلال کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس کی ترقی اور استحکام کیلئے دعائیں کیں۔ اس حوالے سے جامعتہ الکوثر اسلام آباد، جامعہ امام الصادق کوئٹہ، جامعتہ المنتظر لاہور، جامعہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید پشاور، جامعہ معصومین کراچی اور جامعہ قبا زردیہ سکردو میں تلاوت قرآن مجید اور قومی ترانے سے تقریبات کا آغاز کیا گیا۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور کے سبزہ زار میں دیگر علماء و طلباء کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ طالبعلم تیمور سلطان نے "آزادی ایک نعمت" کے موضوع پر تقریر کی۔

جامعہ المنتظر لاہور اور جامعہ الکوثر اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریبات

۔۔۔۔۔۔۔

/169